سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان ،جماعت اسلامی ، پی کے میپ کا علاقوں کے مسائل کے حل میں تاخیر پر سینٹ سے واک آئوٹ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان ،جماعت اسلامی ، پی کے میپ نے علاقوں کے مسائل کے حل میں تاخیر پر سینٹ سے واک آئوٹ کیا۔ جمعرات کو سابق فاٹا کے ارکان نے وقفہ سوالات کے دوران مختلف اپنے علاقوں کے مختلف مسائل کے حل کا معاملہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ سابقہ فاٹا کے افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ، مسائل پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر سینیٹر ہدایت اللہ کا سینیٹ سے واک آئوٹ کیا ،جماعت اسلامی ، پی کے میپ اور فاٹا کے ارکان نے بھی واک آئوٹ کیا جنہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم منا کر ایوان میں واپس لائے۔

اس موقع پر قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ضم شدہ سابق فاٹا کے مسائل کافی عرصہ سے موجود ہیں اور انضمام کے بعد بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں، سابق فاٹا کے ارکان سے بات ہوئی ہے، چیئرمین سینیٹ کی مشاورت سے ان کا حل نکالیں گے اور ان ارکان کو مکمل طور پر مطمئن کیا جائیگا۔