مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلی گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے

کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کو ٹرین کیا، انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے،مودی کا اظہارافسوس

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلی گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلی گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ گجرات کے وزیراعلی رہنے والے 92 سالہ کیشو بھائی پٹیل کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احمد آباد کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

کورونا کی کوئی علامات موجود نہ ہونے کے باوجود ستمبر میں بی جے پی کے سینئر رہنما کیشو بھائی کا کورونا کا نتیجہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بائی پٹیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کو ٹرین کیا، ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔