امریکہ، کونی بیرٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس جان رابرٹ نے سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران کونی بیرٹ سے عہدے کا حلف لیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

امریکہ، کونی بیرٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ایمی کونی بیرٹ نے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد امریکہ کی اعلی عدالت میں نو ججز کا کورم مکمل ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹ نے سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران کونی بیرٹ سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

کونی بیرٹ سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ میں تیسری جج ہیں جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد کیا تھا۔

کونی بیرٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد اعلی عدلیہ میں قدامت پسند ججز کا تناسب تین کے مقابلے میں چھ ہو گیا ہے۔کونی بیرٹ کو قدامت پسند خیالات کی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ سپریم کورٹ میں تاحیات کام کرتی رہیں گی۔سینیٹ نے پیر کو کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کی توثیق کی تھی۔ ووٹنگ کے دوران ان کے حق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ پڑے تھے۔