Live Updates

تحریک انصاف کا سونامی یکم نومبر کو کوٹلہ کے علاقہ ڈھور بٹل کے مقام پر ٹکرائے گا‘سردارتبارک علی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع مظفرآباد کے صدر ،تحریک انصاف کے انتہائی متحرک رہنما ہر دل عزیز عوامی رہنما فرزند سردار رحمت اللہ عرف شیر پہاڑ سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی یکم نومبر کو کوٹلہ کے علاقہ ڈھور بٹل کے مقام پر ٹکرائے گا۔ تاریخ ساز جلسہ عام ریاستی سیاست کارخ متعین کردے گا۔

پاکستان میں بگل گیر آزادخطہ میں دشمنی سے بھرپور تقاریر نے مسلم لیگ ن اور پیلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عیاں کردیا ہے ۔ ڈیڈی ،پپا کی کرپشن کو بچانے کے لیے نانی ،اماں اور پپو کی چیخیں دنیا سن رہی ہیں۔ سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ اسی طرح بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے وزیراعظم آزادکشمیر بنتے ہی نواز بیانیہ کے پہرہ داروں اور زرداری فریال کے حواریوں کو ان کا منطقی انجام سامنے نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

تھوری سمیت دیگر مہمان خانے ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ کے اندر اتنی پسماندگی ہے کہ جس کو دور کرنے کے لیے مکمل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ سالوں سے مجھے کیوں نکلاوں کے پیرہ کاروں نے کوٹلہ کے عوام کے سروں کی فروخت کر کے اپنے نسلوں کو سنوارا ہے اور عوام کو تاریخ کے گٹھا گوپ اندھیروں کی نظر اور آج مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رو کر ایک بار پھر عوام کو بے قوف بنانے کی جدوجہد میں مصرو ف ہیں۔

مکمل بھائی چارے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی محبت اور سفیر کشمیر کا حق ادا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بناتے ہوئے عالمی دنیا کو متوجہ کیاپہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ اقوام متحدہ کے اندر جا کر جس جاندار طریقے سے عمران خان نے اپنے خیالات پیش کیے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

پاکستان کی دوسری شخصیات کا اعزاز حاصل کیا جنہوں نے کشمیریوں کے موقف کی بیانگ دہل تائید کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ ہونے کاحق ادا کیا اور اپنی صلاحیتوں کالہوا منوایا ۔مسئلہ کشمیر کو حل طلب مسئلہ بنانے سمیت اہم کردار ادا کیا۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سہرا عمران خان اور تحریک انصاف کے سرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آ زادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ریاست کے منجے ہوئے سیاستدان ہیں۔ جن کادورحکومت کرپشن سے پاک تھا اور انہوں نے پوری دنیامیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے سفارتی ذرائع استعمال کیے اور سرینگر میں جا کر حریت قیادت سے ملاقات کی اور کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے لال چوک میں جا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے وہاں جا کرتقریر کی۔

انہوں نے کہاکہ برسراقتدار آتے ہی بلدیاتی انتخابات کروائیں گے جو گزشتہ تیس سالوں سے نہیں ہوئے ۔ کیونکہ چوروں کے ٹولے کو اس بات کا علم تھا کہ اختیارات کا نچلی سطح پر بالخصوص نوجوانوں میں منتقل کرنے سے ان کی لوٹ مار بند ہوجاتی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غریب مظلوم طبقے نمائندگی کرتی ہے ۔ آزادکشمیر میں برسراقتدار آتے ہی نوجوانوں کو روزگار سے وابستہ کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سردار تبارک علی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران لوگوں کے ساتھ جو مدد کی ہے وہ گزشتہ حکومتیں اس سے پہلے نہیں کرسکیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروام کے تحت ملنے والی رقم ہر غریب اور متوسط طبقے تک پہنچائی گئی اور اب آزادکشمیر بھرمیں صحت انصاف کارڈ بلاتخصیص لوگوں کو دیاجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ واحد حکومت ہے جس نے آزادکشمیر مخالف حکومت کے فنڈز بند نہیں کیے بلکہ ان میں مزید فنڈز فراہم کیے اس سے پہلی ایسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ کے اندر بے شمار مسائل ہیں جنگلات تباہ کردیے ہیں سیاحت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تعلیمی نظام درہم برہم ہے ۔ لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے لوگوں کا معاشی قتل کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کاجنازہ نکال دیاگیا ہے اپنے عزیز واقارب کو بھرتی کرنے کے لیے تمام قوانین کو بلڈوز کیاگیا اور این ٹی ایس کا نام دے کر مسلم لیگ ن نے اپنے لوگوں کو بھرتی اورمیرٹ کا جنازہ نکالا گیا۔ان شاء اللہ آتے ہی آزادکشمیر میں میرٹ کا بول بالا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات