Live Updates

یکم نومبر کو حلقہ کوٹلہ ڈھور بٹل کے مقام پر سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیاجائے گا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنما معروف کاروباری شخصیت قیصر رشید نے کہا کہ یکم نومبر کو حلقہ کوٹلہ ڈھور بٹل کے مقام پر سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوٹلہ کے اندر تبدیلی کاعمل جاری ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں اب دیگر جماعتوں کی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونگیدسمبر کی یخ بستہ ہوائیں خطہ کی سیاست کا ماحول گرم کرنے کے لیے بے چین ہیں۔بڑی بڑی وکٹیں گرنے کاعمل شروع ہوچکا ہے ۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور اس کامیابی کے بعد آزاد خطہ میں کامیابی کی نوید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرامور کشمیر وشمالی علاقہ جات گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں 15نومبر کو سورج تحریک انصاف کی کامیابی لے کر طلوع ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات