اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی خاتون رہ نماچارسال کے بعد رہا

حشیمہ تین بچوںکی ماں ہیں اور انہیں پہلے بھی ایک سے زاید بار صہیونی جیلوں میں قید کیا گیا تھا،فلسطینی میڈیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:36

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی خاتون رہ نما جیھان محمد حشیمہ کو 46 ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے عیسویہ کے مقام سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ جھیان حشیمہ کو اسرائیلی فوج نے چار سال قبل حراست میں لیا تھا۔حشیمہ کو 30 دسمبر 2016 کو حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں شمالی بیت المقدس میں قلندیہ کے مقام سے گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کے خلاف طویل جوڈیشل ٹرائل کیا گیا اور عدالت میں 10 پیشیوں کے بعد اسے چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔حشیمہ تین بچوںکی ماں ہیں اور انہیں پہلے بھی ایک سے زائد بار صہیونی جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ دوران حراست اسے قید تنہائی اور دیگر سنگین نوعیت کے پرتشدد ہتھنڈوں کا سامنا کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :