عرب ملکوں کی اسرائیل سے دوستی دینی، قومی اور اخلاقی جرم ہے، اسپیکرپارلیمنٹ

عرب حکمرانوں نے ظالم کی صف میں کھڑ ے ہو کرظالم کا ساتھ دیا اور ان کا ہاتھ مضبوط کیا ہے،گفتگو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:36

عرب ملکوں کی اسرائیل سے دوستی دینی، قومی اور اخلاقی جرم ہے، اسپیکرپارلیمنٹ
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکرعزیز دویک نے کہا ہے کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی قومی، دینی اور اخلاقی جرم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عزیز دویک نے کہا کہ عرب حکمرانوں کو پہلے فلسطینی قوم کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ فلسطینی مظلوم ہیں۔ عرب حکمرانوں نے ظالم کی صف میں کھڑ ے ہو کرظالم کا ساتھ دیا اور ان کا ہاتھ مضبوط کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کو تسلیم کرنے عرب ممالک نے اسلامی شریعت اور اسلامی بھائی چارے کی تمام روایات کو پامال کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلم امہ کے دشمن ہیں۔ عرب حکمران اپنی آمریت بچانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان ملکوں کے عوام ان کے ان افعال پر خوش نہیں۔ پوری مسلم امہ کے علما نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کواللہ، اس کے رسول اور مسلمانوںکے ساتھ خیانت اور غداری قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو اپنے عوام سے رجوع کرنا چاہیے اور ان کی رائے کا احترام کرنا چاہیے جو کسی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ قربت نہیں چاہتے۔