باغبانپورہ پولیس نے بد نام زمانہ بھتہ خور کاشف بٹ کو گرفتار کرلیا

ملزم کاشف بٹ نے ناجائز اسلحہ کے زور پر اعظم نامی شہری سے 5 لاکھ نقد اور 55 لاکھ روپے کے 2 چیک لیے تھے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:52

باغبانپورہ پولیس نے بد نام زمانہ بھتہ خور کاشف بٹ کو گرفتار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) باغبانپورہ پولیس نے بد نام زمانہ بھتہ خور کاشف بٹ کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کاشف بٹ نے ناجائز اسلحہ کے زور پر اعظم نامی شہری سے 5 لاکھ نقد اور 55 لاکھ روپے کے 2 چیک لیے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ملزم کاشف بٹ قتل بھتہ خوری سمیت ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :