سرگودہا ،پولیس نے دوہرے قتل ،ڈکیتی ،اغواء کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سرگودہا پولیس نے دوہرے قتل ،ڈکیتی اور اغوائ کے مقدمات میں عرصہ سے مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی، ان مجرمان میں دوہرے قتل کا ملزم 16 سال سے اشتہاری تھا۔زرائع کے مطابق سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس ٹیم نے 16 سال سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد ولد منظور احمد سکنہ چک نمبر22جنوبی کو گرفتارکرلیا۔

جس نے ستمبر 2004کو منشیات فروشوں کی مخبری کرنے پر پمپ ایکشن بندوق سے فائرنگ کرکے طارق محمود اور ارشد عرف ممتاز کو قتل کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہورہا۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے سولہ سال پرانے دوہرے قتل کے مجرم اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم افغان علی ولد محمد احسان سکنہ منظور حیات کالونی کو گرفتارکرلیا۔جس نے نومبر2014کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر الفضل ٹاؤن بھلوال کے محمد سیلم سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ونقدی چھین لی اور فرار ہوگئے جس پر درج مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جن کو جدید وروائتی طریقہ تفتیش سے ٹریس کر اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔

جبکہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم معاوت ایوب ولد ایوب کو گرفتارکرلیا۔جس نے دو سال قبل مئی2018کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر نقدی وموبائل فون زبردستی چھین لیا اور فرار ہوگئے تھے اس مقدمہ میں بھی ملزمان نامعلوم تھے جن کو جدید وروائتی طریقہ تفتیش سے ٹریس کیا گیا اور اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا جس کے ساتھی حمزہ مسعود اور اسجد منیر گرفتارہو کر حوالات جوڈیشل ہیں۔

اور تھانہ ساہیوال پویس نے ڈکیتی اور اغوائ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شبیر حسین ولد سخاوت سکنہ شاہدرہ لاہور کو گرفتارکرلیا۔ جس نے تین سال قبل جولائی2017کو موضع سنگورا ساہیوال کے ثنائ اللہ میکن سے اپنے دیگر چارساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر واردات کی اور مزاحمت کرنے پر مدعی مقدمہ کو اغواء کرکے موضع گوندل کے باغوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔تھانہ ساہیوال پولیس نے درج مقدمہ میں ٹریس کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔جس کے ساتھیوں ظفر اقبال، وسیم اور محمد نعیم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے۔ پولیس مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔