کیا بیانات تقاریر مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے؟ صحافی کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال

پاک فوج کے رینک اینڈ فائل ایک ہیں، پاک فوج کے جوان، آفیسرز اور لیڈرشپ ایک ہی ہیں۔ یہ اکائی ہے اور اکائی رہے گی،مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں میں کبھی فاصلہ پیدا نہیں ہو سکتا۔ میجر جنرل بابر افتخار کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:41

کیا بیانات تقاریر مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں میں فاصلہ پیدا کرنے ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے آج انتہائی اہم پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ابھینندن کی رہائی کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا،لیکن کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نےکہا کہ کل ریکارڈ کی درستگی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کررہا ہوں کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔ لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، افواج پاکستان کے چوکنا جہازوں کو دیکھ کر بم پھینک کر بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

ہم نے دشمن کے دو جنگی جہاز مار گرائے اور ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا، دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔ اللہ کی نصرت سے ہمیں واضح فتح نصیب ہوئی۔ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا اور مسلح افواج سرخرو ہوئی۔ حکومت پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور امن کو راستہ دیتے ہوئے جنگی قیدی کو رہا کیا۔

انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے پہلے اپنی صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ حالیہ کچھ بیانات کے بعد یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں میں تفکر پیدا ہو سکتا ہے۔یہ افواج پاکستان کی قیادت اور جوانوں میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ایک منطم ادارہ ہے ۔

مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فایل کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ مسلح افواج کی لیڈر شپ رینک اینڈ فائل میں کسی قسم کا فرق نہیں۔ یہ ایک اکائی ہے اور اکائی رہے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے رینک اینڈ فائل ایک ہیں۔ پاک فوج کے جوان ، آفیسرز اور لیڈرشپ ایک ہی ہیں۔