اولپنڈی،پولیس کی اشتہاری مجرمان ،سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں،ڈکیتی ، قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم سمیت 2افرادگرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں ملوث کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم سمیت 2افرادگرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں مطلوب کیٹیگری(ای) کے اشتہاری مجرم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سال 2019 میں مال پلازہ سے نعمت خان اور اس کے ماموں سے 1لاکھ 40 ہزارامریکن ڈالر چھینے تھے، مزاحمت پر اشتہاری مجرم نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا اپنا ساتھی سخاوت علی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا، مجرم کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا جس کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا،اشتہاری مجرم سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے جبکہ ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم کمال ناصر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کمال ناصر خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔