اسداللہ بھٹو کی مولانا انیس منصوری کے گھر پہنچ کر بھائی کی وفات پر تعزیت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹونے صوبائی دفتر کے کارکن انیس احمد منصوری کے بڑے بھائی ممتاز علی کی وفات پران کے گھر جاکر تعزیت، مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

سندھ کے نائب امیر عبدالغفار عمر،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، مولانا فقیر محمد لاکھو،عطاء الرحمان کوریجہ جبکہ مرحوم کے والد ،بیٹے ،بھائی ودیگر مقامی ساتھی بھی موجود تھے۔