سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گائیڈنس سینٹر کے زیرِ اہتمام چوتھی لیڈر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گائیڈنس سینٹر کے زیرِ اہتمام چوتھی لیڈر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسے طلبا کو تربیت و رہنمائی فراہم کی گئی جو کیمپ قائدین بننے کے لئے ضروری مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے ۔سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروگرام ، سراج خلجی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے طلبا میں خود اعتمادی ، وقت کی قدر اور اہداف کو طے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری خواہش ہے کہ تعلیم کی خصوصی ضرورت کے تحت مشاورت رہنمائی اور مدد کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے آپ کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کریں اور گائیڈ نس سینٹر اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے متعلق طلبا کی رہنمائی کر رہا ہے ۔ مشاورت اور تعلیمی کوششوں کو واضح ترجیحی اہداف اور سمتوں کے ساتھ طلبا میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ طلبا کو مشکلات میں قائدانہ صلاحیت کو ابھارنے پر ہماری تمام تر توجہ مرکوز ہے ۔

متعلقہ عنوان :