محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے، ترجمان پاک فوج

فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے، ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:10

محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 
محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے، فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا۔ ریکارڈ کی درستگی کے آج کی پریس کانفرنس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کررہا ہوں کہ کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلواما واقعے میں بھارت نے ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت اٹھائی۔

پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔ پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

لیکن پلواما واقعے کے بعد بھارت نے دنیا بھرمیں ہزیمت اٹھائی۔ افواج پاکستان کے چوکنا اور بروقت رسپانس نے دشمن کےعز ائم کوناکام بنایا۔ دشمن جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آیا تھا وہ خالی پہاڑوں پر پھینک گیا۔

دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کی فتح کو دنیا میں تسلیم کیا گیا۔ ہمارے اس فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کوپوری دنیا نے سراہا۔ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پربراہ راست اثرات ہوتے ہیں۔ افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مسلح افواج ایک منظم ادارہ ہے، مسلح افواج کی قیادت اور افسران اور سپاہیوں کو جد نہیں کیا جاسکتا۔مسلح افواج میں کسی قسم اختلاف نہیں ڈالا جاسکتا، یہ ایک اکائی ہے اور اکائی رہے گی۔انہوں نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیانات پر افواج پاکستان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے۔ فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے۔