عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دئیے

عافیہ صدیقی کی اپیل اب امریکی صدر کو بھجوائے جائے گی، ہمارے بس میں ہوتا تو 24 گھنٹے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آتے۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:44

عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دئیے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور قانون دان سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی رحم کی اپیل پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد اب یہ اپیل امریکی صدر کو بھجوائے جائے گی۔ڈاکٹر بابر عوان نے بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فون کے ذریعے سفارتخانے سے رابطے کی سہولت فراہم کی گئی تھی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ای میل کی سہولت بھی تھی ، ان کے فیملی سے رابطے سے آگاہ نہیں۔

بابراعوان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے مرسی پٹیشن پر دستخط کردئیے ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مرسی پٹیشن اب امریکی صدر کے پاس جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بس میں ہوتا تو 24 گھنٹے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آتے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عافیہ صدییق کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی ملاقات کے دوران بات چیت میں چوکنا تھیں ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

سراج الحق نے کہاکہ قوم عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں ،عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے ارکان سینیٹ کا وفد امریکہ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت ٹیلی فون پر عافیہ صدیقی کی ان کے اہلخانہ سے بات کی سہولت کے انتظام کے لیے تیار ہے۔ انہوکںنے کہاکہ ارکان سینیٹ اپنے خرچ پر امریکہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایمل کانسی اور عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔وزرات خارجہ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ کورونا کی وجہ سے فیڈرل میڈیکل سینٹر کارسویل میں جیل حکام کی جانب سے کونسلر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں ۔