لاہور،گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم قاسم علی گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:08

لاہور،گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم قاسم علی گرفتار۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے14موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔

(جاری ہے)

ملزم 40سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکاہے۔ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ آصف جبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پیشہ ور اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :