کورونا وائرس کے دوران خدمات سرانجام دینے پر علی ظفر کیلئے ’شان پاکستان‘ ایوارڈ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:25

کورونا وائرس کے دوران خدمات سرانجام دینے پر علی ظفر کیلئے ’شان پاکستان‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو حکومت پاکستان کی جانب سے شانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس لاہور میں ’شان پاکستان ’ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں خدمات سرانجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا تھا۔تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔