عائشہ عمر نے نئی تصویر شیئرکردی، مداحوں کا اظہار پسندیدگی

’صبر رکھیں، سب ا یک ساتھ مل جائے گا‘، اداکارہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:25

عائشہ عمر نے نئی تصویر شیئرکردی، مداحوں کا اظہار پسندیدگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اپنی نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو اٴْن کے مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، عائشہ عمر کی جانب سے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز پیغام بھی لکھا ہے۔

عائشہ عمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’صبر رکھیں، سب ا یک ساتھ مل جائے گا۔‘عائشہ عمر نے اس جملے کے ساتھ ’بیلیٹ شوز ‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے۔عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں عائشہ عمر کے مداح اٴْن کی ڈھیروں تعریفیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :