معاہدے کے مطابق ٹیوٹا گریجوایٹس کے لئے روزگار کے 50ہزار مواقع پیدا ہونگے

ٹیوٹا اور چیتے کے درمیان معاہدہ ،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع ملیں گے ٹیوٹا نوجوانوں کو اعلیٰ فنی تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے : علی سلمان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) اور چیتے کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک سادہ تقریب میں ٹیوٹا کے چیئر مین علی سلمان اور چیتے کے چیف آپرئیٹنگ آفیسر محسن قریشی نے دستاویزپر دستخط کئے ۔تفصیلات کے مطابق چیتے ٹیوٹا کے طلبہ کو کاروبار کرنے سے متعلق نہ صرف معلومات مہیا کرے گا بلکہ انہیں کاروبار کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی ترتیب بھی دے گا ۔

چیتے پاکستان میں ای کامرس کا بڑی تیزی سے پھلتا ہوا پلیٹ فارم ہے اور اسکی شاخیں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں جن کے ذریعے ٹیوٹا کے نوجوانوں کو کاروبار کرنے کی تربیت بھی دے جا ئے گی اور انہیں روزگار کے مواقع بھی مہیا کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان نے کہا کہ ہم ٹیوٹا کے نئے وژن کے مطابق نوجوانوں کو بہترین مہارت اور معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں چیتے کے ساتھ یہ معاہدہ اسی ویژن کے مطابق ایک قدم آگے ہے ٹیوٹا سافٹ سکلز اور بول چال کی انگریزی زبان میں مہارت کے ذریعے صوبہ بھر کے نوجوان کی کاروباری مہارت میں اضافے اور روزگار کے بہترین مواقع کے حصول میں بہتری کیلئے کوشاں ہے چیتے کے ساتھ معاہدے کے ذریعے پانچ سالوں کے دوران 50ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اسطرح نوجوانوں کی معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں بہتری ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :