محکمہ ماحولیات ان ایکشن ، 13 بھٹہ مالکان کے خلاف کیسسز گرین کورٹ کو بجھوا دیئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) محکمہ ماحولیات ان ایکشن ،زگ زیگ ٹیکنالوجی پر اپنے بھٹہ جات منتقل نہ کرنے پر 13 بھٹہ مالکان کے خلاف کیسسز گرین کورٹ کو بجھوا دیئے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول بہاول پورکی آلودگی پھیلانے والے بھٹے جو زک زئگ ٹیکنالوجی پر شفٹ نہیں ہوئے ان میں سے 13 پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کے کیس بنا کر گرین کورٹ حاصل پور مذید کاروائی کے لیے بجھو ادیئے جہاں ان بھٹہ جات کے مالکان پر بھاری جرمانے اور سزا کا تعین کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول محمد رفیق نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 7 نومبر سے پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گے اس سلسلے میںتحصیل بہاول پور ،احمد پور شرقیہ ،حاصل پور میں 12 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو گئے ہیں اور 7 نومبر کے بعد وہی بھٹے چل سکے گے جو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل ہو گئے اس حوالے سے انسپکٹرز وحید مراد لاشاری ،محمد علیم ساگر اور عنصر عباس کو ہدایت کی گء ہے کہ جو بھٹہ پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے

متعلقہ عنوان :