سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 9مریض انتقال کرگئے

24 گھنٹوں کے دوران 11504نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 473نئے کیسز سامنے آئے،مراد علی شاہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:09

سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 9مریض انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 مریض انتقال کرگئے جبکہ 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 690 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11504نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 473نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1628450ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 145238کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو 690مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 138346 ہوگئی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعرات کو کوروناسے مزید9مریض انتقال کرگئے اس طرح کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2620 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 4272 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4044 گھروں میں ، ایک مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 227مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے 473کورونا کیسز میں سی293نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 109 ، ضلع جنوبی99 ،ضلع وسطی 32 ،ضلع ملیر 21، ضلع کورنگی 17 اور ضلع غربی میں سی15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد35، دادو9 اورسکھر7،بدین اور میرپورخاص میں 6۔

6 ، گھوٹکی5 ،مٹیاری4 ،جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹھہ میں3-3،جامشورو،شکارپور، سجاول اور ٹنڈوالہیار میں 2-2 جبکہ ضلع شہید بینظیرآباد میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھتی جارہی ہے ۔وزیراعلی سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماسک کے بغیر باہرنہ نکلیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔