سرکاری ادویات کی چوری کے الزام میں ڈی ایچ او اور اکائونٹ افسر سمیت دیگر ملزمان گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:09

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) لاڑکانہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات کی چوری کے الزام میں ڈی ایچ او اور اکائونٹ افسر سمیت دیگر کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا گیاہے ۔لاڑکانہ سول اسپتال کے سرکاری اسٹور سے 3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ادویات کی چوری میں ملوث ملزمان کی اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان.کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ اینٹی کرپشن پولیس نے 3 کروڑ روپے سے زائد سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 15 ستمبر کو مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے ضمانت مسترد کردی جس پر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے جیل لے جایا گیا ۔ جیل جانے والوں میں اسٹور کیپر بند علی چانڈیو،ڈی ایچ او قمبر شہداد کوٹ، غلام حیدر شیخ، اکاونٹ آفیسر محمد جعفر چانڈیو ، ڈسپینسر آفتاب بگھیو اور ریاض چانڈیو شامل ہیں ۔ان پر الزام ہے کہ کروڑوں روپے کی اودیات سرکاری اسٹور سے نکالی گئی بعدمیںسرکاری ادویات پرائیویٹ عوام اور قبرستان سے برآمد کی گئیں جس کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی ۔جبکہ تین ملزمان سبیل احمد بقاالرحمان اور صدام چانڈیو پہلے ہی گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔