نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہی شہباز گل

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:57

نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح نون لیگ نے اپنی اصلیت دکھائی ہے یہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

شہباز گِل نے کہا کہ سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ بولا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں، یہ لوگ اپنے مفاد تک محبِ وطن ورنہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آج کل غداری کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئی یہ غداری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی ہے کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔