Live Updates

سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہی ، اسد عمر کا ایاز صادق کو جواب

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:57

سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہی ، اسد عمر کا ایاز صادق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ن لیگ کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی جانب سے دیے جانے والے بیان کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہی پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا ہے اس میں، میں خود شریک تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن ہونے والی میٹنگ میں زیر بحث آیا تھا۔پی ٹی آئی کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرنے استفسار کیا کہ ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات