وزیراعظم نے آنحضرتؐ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار دے دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:57

وزیراعظم نے آنحضرتؐ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کی جانب سے آنحضرتؐ کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق خیالات کو پسندیدہ قرار دے دیا۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنحضرتؐ سے متعلق فرانسیسی مفکر کا قول شیئرکردیا جس میں فرانسیسی مفکرالفانسے نے شاندار الفاظ میں آنحضرتؐکو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے پیغام میں کہا کہ الفانسے کے حضرت محمدؐسے متعلق الفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کیسربراہان کو خط لکھا تھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سیآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ؐ کی شان میں گستاخی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ نبیؐ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

متعلقہ عنوان :