انتہائی دلخراش واقعہ، موٹروے کے قریب ایک اور لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

شیخوپورہ میں گزشتہ رات موٹروے رابطہ پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کر لینے کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:51

انتہائی دلخراش واقعہ، موٹروے کے قریب ایک اور لڑکی کو مبینہ اجتماعی ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) انتہائی دلخراش واقعہ، موٹروے کے قریب ایک اور لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، شیخوپورہ میں گزشتہ رات موٹروے پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کر لینے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے کے قریب ایک اور لڑکی کی عزت تار تار کر دی گئی۔

گزشتہ رات موٹروے پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس حوالے سے ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رات ایک بجے کال کرکے بلایا اور بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے ہمراہ موٹر سائیکل پربہن کے گھر جا رہی تھی کہ کار سوار 4 افراد نے انہیں روک لیا۔ڈی پی او کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 4 افراد میں سے پولیس وردیوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا، ملزم جاتے ہوئے اسے اپنے موبائل نمبرز بھی دے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہاکہ موبائل نمبرز سے ٹریس کرکے دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزموں کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ 22 سالہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کے خوفناک واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت کریں گی۔