حافظ آباد، نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو شدید زخمی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:56

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) حافظ آباد شہر کے سنگم ونیکے چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹر کو شدید زخمی کردیا جبکہ ڈاکٹر کا والد فائرنگ سے خائف ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ونیکے چوک کے قریب جامع مسجد قدیم سے ملحقہ گلی میں ڈاکٹر عاطف قدیر اپنے معمر والد اور والدہ کے ہمراہ گھر میں سورہے تھے کہ رات تین بجے انکے گھر کی چھت پر نامعلوم ملزمان کے چلنے کی آہٹ سنائی دی جس پر ڈاکٹر عاطف قدیر نے چھت پر جاکر دیکھنے کی کوشش کی تو وہاںپر دوملزمان کھڑے تھے جس پر ڈاکٹر عاطف قدیر نے ایک کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر عاطف قدیر شدید ذخمی جبکہ انکے والد ریاض قدیر فائرنگ کے خوف سے جاں بحق ہوگئے۔

جنھیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے۔ مذکورہ واردات کے بعد شہر میںخوف و ہراس کی لہر سرایت کرگئی ہے اور شہریوں نے چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وراداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔