دختران پاکستان کا مقصد خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے لوگوں میں شعور پیدا کرے ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:00

کوئٹہ۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام پیغام پاکستان،اسلامک ریسرچ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد اور تربت یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس میں دختر پاکستان کے عنوان سے یونیورسٹی اف تربت گوادر کیمپس کے طلباءاور طالبات کے ساتھ مشاورتی کانفرنس انعقاد کیاگیا۔

دختران پاکستان کانفرنس میں وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے دختران پاکستان قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختران پاکستان کا مقصد خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے لوگوں میں شعور پیدا کرے ،ایک پڑی لکھی ماں ایک پوری تعلیم یافتہ نسل کی تشکیل دیتی ہیں ،اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنے بچوں اور بچیوں کو بہتر تعلیم دلوائی،تقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی تربت غلام فاروق ،پرنسپل( جی ڈی اے )سیکینڈری سکول کے پرنسپل ظفر اقبال ،ڈائیریکٹر جی ڈی اے سکول اعجاز بلوچ ،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے یوسف بلوچ ، ڈائیریکٹر اسلامک یونیورسٹی انٹر نیشنل کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق ،یونیورسٹی کے اساتذہ ،ڈینز اور طلباءوطالبات نےبڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر تقریب سے سی ای او بی آرایس پی نادر گل بڑیچ ، فاطمہ ننگیال ،اکرم ترین نے یونیورسٹی کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں ،دختران پاکستان ایک بہترین عنوان ،جس کے تحت خواتین کو ان کے بنیادی حقوق اور معاشرے میں کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہےپرا من معاشرے کے قیام کے لیے ،چائیے وہ ماہ کی شکل میں ہوں ،بیٹی کی شکل میں ہوں ،ایک خاتون اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس کے گود سے معاشرے کی پرورش ہوتی ہے، آج وقت آگیا ہے کہ بلوچستان میں خواتین مردوں کی شانہ بشانہ تعلیم حاصل کررہی ہیں ،اگر اس طرح یہ سلسلہ جاری رہا وہ دن دور نہیں کے بلوچستان کی خواتین ہر ادارے میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگی ،دختران پاکستان کانفرنس میں فیکلٹی کی جانب سے ماہ کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور طالبات کی جانب سے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک پر خاکہ بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈی جی ڈاکٹر ضیاالحق کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان 6 ہزار علماءکرام کے سیگنیٹری کا ایک متفقہ نظریہ ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماءکرام کی رائے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پیغام پاکستان کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے ،اسلام میں خواتین کو ایک اعلی ٰ مقام دیا گیا ہے، جب کے ہمارے معاشرے میں آج بھی خواتین اپنی ذاتی زندگی سے متعلق فیصلے کرنے سے محروم ہے اور معاشرے میں خواتین کے کردار کو محدود کر رکھا ہیں پاکستانی معاشرے کی تشکیل دینے میں خواتین کا اہم کردار ہے ،اگروہ بے نظیر بھٹو ہوں ،فاطمہ جناح ہو ں۔

انہوں نے وطن کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں پیغام پاکستان کے تحت ہونے والے تقریبات میں گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ پاکستان کی سطح پر اپنی نمائندگی کر سکیں ،تقریب کے اختتام پر منتظمین میں شیلڈ تقسم کیے گئے ۔کانفرنس کے اخر میں وائس چانسلر تربت یونیورسٹی عبدالرزاق صابر بلوچ کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے پیس ایوارڈ دینے کا اعلا ن کیا