بولان میڈیکل یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے سے متعلق پیشہ ورانہ افراد کی طبی تعلیم و تدریس کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے، گورنر بلوچستان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:04

بولان میڈیکل یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے سے متعلق ..
کوئٹہ۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز صوبے میں ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرہے گی بولان میڈیکل یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے سے متعلق پیشہ ورانہ افراد کی طبی تعلیم و تدریس کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

گورنر یاسین زئی نے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے کیمپس کے قیام حوالے سے حصول اراضی کا دو ہفتے کے اندر جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہائوس کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے کیمپس کے قیام کے حوالے سے حصول اراضی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ممبر آف بورڈ آف ریونیو قمر مسعود، صوبائی سیکرٹری فنانس اور صحت نورالحق بلوچ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، صوبائی سیکرٹری عبداللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اسفند یار کاکڑ، کمانڈر سدرن کمانڈ کا نمائندہ اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار شکیل بھی موجود تھے۔اجلاس میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نئے کیمپس کے قیام کیلئے حصول اراضی کو یقینی بنانے اور جدید طبی تعلیم کے زیور سے نوجوان نسل آراستہ کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوئوں روشنی  ڈالی. اجلاس کے شرکائ کی سفارشات اور تجاویز کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے

متعلقہ عنوان :