ایبٹ آباد میں ٹریفک کے نظام میں جلد بہتری آئے گی ،شا ہرہ ریشم پر کام تیزی سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ
جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:56
(جاری ہے)
اس موقع پر سر کا ری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں مہنگائی ،تعلیم ،صحت ،صفائی، پانی ،ٹریفک کے مسائل، تجاوزات ، شا ہرہ ریشم کی مر مت اور سکولوں میں میں کورونا کی صو رتحا ل سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ شاہراہ ریشم پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایک پالیسی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے جدید سہولیات کے ساتھ پرائمری سکولوں میں مونٹیسوری کلاسوں کا آغاز کر دیا ہے جس کو پورے ضلع میں پھیلایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر حکومت کی بہت زیادہ توجہ ہے اور ضلعی انتظامیہ نے حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ایبٹ آباد میں انصاف سستا بازاروں کا اجرا کر دیا ہے جن میں آٹا چینی اور دیگر اشیائے خوردنی کے ساتھ ساتھ سبزی فروٹ اوردالیں مارکیٹ سے بھی کم قیمت میں وافر مقدار میں موجود ہیں جب کہ مارکیٹ میںبھی مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی کے لیے باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کے حق کے حوالے سے کہا کہ تمام وراثتی انتقالات میں خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے پھر بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے اسے ضرور حل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.