راولپنڈی،تھانہ روات پولیس کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرچ آپریشن

گھروں،کرایہ داروں کے کوائف کو چیک کیا ،کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ کروانے پر 09ملزمان سمیت 11گرفتار،مقدمات درج

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) تھانہ روات پولیس کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں کے کوائف کو چیک کیاگیا،کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ کروانے پر 09ملزمان سمیت 11گرفتار،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے ایس ایچ اوروات کی زیرنگرانی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوروات سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری کوائف کا اندراج تھانہ میں نہ کروانے پر 09 ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں مدثر علی، ندیم عباس، محمد اسد، محمد شاہد، محمد وسیم،محمد سعید، سفیان، عابد جاویداورشہزاد علی شامل ہیں،جبکہ اورکاروائی میں روات پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 02 شراب سپلائرز کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں محمد عدنان اور ذوہیب عظیم شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 20 بوتلیں اور 16 ٹن شراب برآمدہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشنزسمیت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :