وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر ترقیاں و تقرر وتبادلے

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء ،چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی گریڈ 22میں ترقی ، پاس گروپ کے شیر عالم محسود کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن میں مقر ر کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر ترقیاں و تقرر وتبادلے کردئیے گئے ۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء ،چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی گریڈ 22میں ترقی جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شیر عالم محسود کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن میں مقر ر کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق وزیراعظم نے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خرم آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے ۔کامران علی افضل کی گریڈ 22 میں ترقی ،اسپیشل سیکرٹری خزانہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ عشرت علی کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد انہیں اسپیشل سیکتڑئی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محسن مشتاق اسپیشل سیکرٹری مواصلات مقرر کئے گئے ہیں ۔آصف حیدر شاہ کی گریڈ 22 میں ترقی دیکر اسپیشل سیکرٹری کابنیہ ڈویڑن،مجیب الرحمان خان کی گریڈ 22میں ترقی دیکر آئی جی گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق واجد ضیائ کی گریڈ 22 میں ترقی ہوئی ہے وہ ڈی جی ایف آئی اے مقرر کیے گیئے ہیں ۔ندیم ارشد کیانی کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے ۔

شہزاد خان بنگش گریڈ 22 میں ترقی پانے کے بعد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کئے گئے ہیں ۔شیرعالم محسود کی گریڈ22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری داخلہ مقرر کئے گئے ہیں ۔ارتشد محمود کی گریڈ 22 میں ترقی ہوئی ہے انہیں اسپیشل سیکرٹری آئی پی سی مقرر کیا گیا ہے ۔سہیل راجپوت گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری کامرس جبکہ کاظم نیاز کی گریڈ 22 میں ترقی ،چیف سیکرٹری کے پی کے مقرر کئے گئے ہیں ۔