پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سرکار کو قومی خزانے کی خائن لوٹ مار مافیاز کی سرپرست اور معاشی بدحالی کا زمہ دار قرار دیا

حکومتیں مافیاز کی سرپرستی اور چین کی بانسری بجانے سے نہیں قومی سوچ اور عوام ہمدردی سے چلتی ہیں، رموز مملکت سے عاری ٹولہ کی وجہ سے کاروبار مملکت جام ہو چکا ہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط من س عن تسلیم کرکے شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دیئے گئے ہیں ، نیر حسین بخاری کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سرکار کو قومی خزانے کی خائن لوٹ مار مافیاز کی سرپرست اور معاشی بدحالی کا زمہ دار قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومتیں مافیاز کی سرپرستی اور چین کی بانسری بجانے سے نہیں قومی سوچ اور عوام ہمدردی سے چلتی ہیں رموز مملکت سے عاری ٹولہ کی وجہ سے کاروبار مملکت جام ہو چکا ہے ۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے اردگر موجود ایک ایک سرکاری جیب کترے کو قوم خوب جانتی اور پہچانتی ہیقومی خزانے پر ڈاکہ زنی کرکے زاتی تجوریاں بھرنے والوں کے سرپرستوں سے بھی قوم پوری طرح آگاہ ہے نیر بخآری نے کہا کہ بیرون ملک سے لاکر من پسند اور منافع بخش اداروں اور وزارتوں میں براجمان کرائے جانے والوں کے احتساب ہو کر رہے گا انہوں۔

(جاری ہے)

نے کہا کہ آٹا چینی پٹرول ڈالر ادویات مافیا نے عوام کی جیبوں پر سرکاری سہولت کاری میں ڈاکے ڈالے گئے ہیں راتوں رات ادبوں روپے کی دہاڑی لگانے والے سرکاری سرپرستی میں بیرون ملک بگھا دئے گئے ہیں نیر بخآری نے کہا کہ آٹا چینی پٹرول ڈالر ادویات چوروں کا احتساب سے بالاتر ہونا سوالیہ نشان ہے اور میرٹ اور انصاف کے دعویداران سے پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے زریعے عوام کی جیبیں کاتنے والے کے احتساب میں کیا امر مانع ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوام کا جینا دوبھر کرنے کے زمہ داران اپنے جرائم کا ملبہ بیوروکریسی پر ڈال کر اپنے جرائم سے مبرا نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ نام نہاد معاشی اقتصادی مسیحا مالیاتی شراکتی مافیاز کے مددگار اور سہولت کار ثابت ہوئے ہیں نیر بخاری نے بڑھکیں لگانے والوں کے دور میں مہنگائی اس وقت خطے میں سب سے زیادہ ہے اور اشیائ ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند سطح پر ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار ملکی تاریخ کی نااہل اور ناکام ترین حکومت ہے عوام الناس بھوک افلاس سے بے حال نوجوان ڈگریاں اٹھائے روزگار کیلئے دھکے کھا رہے ہیںانہوں نے کہا مہنگائی,بیروزگاری,معاشی بدحالی کیخلاف تحریک کااغاز ہو گیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے نیر بخاری نے کہا کہ جعلی حکمران کو لگ پتہ گیا ہے کہ لوگوں کا اسلام آباد کی طرف بڑھتاسمندر انکو بہا لے جائیگا۔

نیر بخاری نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال کر دی ہیائء ایم ایف ٹیم کے دور میں ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دے دی گئی ہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط من س عن تسلیم کرکے شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دئے گئے ہیں۔