عید میلادالنبی منانے کا مقصد ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے :پیراعجاز ہاشمی

عید میلادالنبی امت مسلمہ کے لئے مبارک دن ، پیغام نبوی کوسمجھا جاتا تو امت فرقوں میں تقسیم نہ ہوتی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کے لئے مبارک دن ہے۔ جس پر ہمیں دنیا میں نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد اور صلح کے پیغام کے فروغ کا عزم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبی کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید المرسلین کی ولادت باسعادت سے بڑا خوشی کا کوئی موقع ہونہیں سکتا، عید میلادالنبی منانے کا مقصد سرورکائنات کی ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے جو دراصل سب عیدوں سے بھی بڑھ خوشی کا دن ہے، کہ جب رحمت العالمین اور سرور کائنات پیدا ہوئے جنہو ں نے دنیا میں امن کا دائمی پیغام دیا اوراللہ تعالیٰ کا پیغام ضابطہ حیات قرآن مجید کی شکل میں لائے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا میں بدامنی تعلیمات نبوی سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اگر سرور کائنات کا پیغام سمجھا جاتا تو آج امت فرقوں میں تقسیم نہ ہوتی۔اور نہ ہی عالم کفر اسلام کے مقابلے میں قدم جما سکتا۔