دردانہ صدیقی مالا کنڈ و چترال کے تین روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی مالاکنڈ و چترال کے سہ روزہ تنظیمی و دعوتی دورے کے لیے 30 اکتوبر بروز جمعة المبارک کراچی سے روانہ ہونگی۔دورے کے پہلے روز وہ ناظمات مالاکنڈ کے ساتھ نشست میں شرکت اور امیر ضلع چترال مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات کریں گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حلقہ خواتین چترال کے ضلعی نظم اور جامعة المحصنات چترال کے منتظمین کی نشست میں شرکت کریں گی۔دورے کے آخری روز جماعت اسلامی حلقہ خواتین چترال کے ارکان امیدواران و کارکنان اور موثر خواتین کے اجتماعات سے خطاب کریں گی۔اس دورہ میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سکینہ شاہد اور ثمینہ سعید ، ناظمہ خیبر پختون خوا عنایت جدون بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔