وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لوئر دیر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:07

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لوئر دیر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لوئر دیر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکا م سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انہیں مکمل انصاف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے ، اس میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے کسی صوت نہیں بچ سکیں گے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائیگا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے معاون خصوصی شفیع اللہ خان کو فوری طور پر متاثرہ خاندان سے مل کر صوبائی حکومت کی طرف سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :