نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی پر فرانسیسی صدر پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں ، مولانا عبد الحق ہا شمی

محمدؐکی حرمت پر جان بھی قربان ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے شرم کامقام ہے کہ فرانس اور یورپ کی مذمت تک نہیں کرسکتے اور نہ فرانسیسی سفیر کو واپس کرسکتے ہیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی پر فرانسیسی صدر پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں محمدؐکی حرمت پر جان بھی قربان ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے شرم کامقام ہے کہ فرانس اور یورپ کی مذمت تک نہیں کرسکتے اور نہ فرانسیسی سفیر کو واپس کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو اعلان کرنا چاہیئے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ، وزیر اعظم عمران خان فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجیں۔ فرانس اور یورپ کے توہین آمیز خاکوں کو دہشت گردی قراردیاجائے ۔ 57 اسلامی ممالک اور پورا عالم اسلام محمد ؐسے محبت کرتا ہے۔ ہم حرمت رسول کا تحفظ اور محمدؐ سے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں رسول ؐ کے لائے ہوئے نظام کی طرف پیش قدمی کرنی ہوگی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر آج ملک بھرکی طرح بلوچستان بھر میں’ حرمت رسول ‘‘ کے حوالے سے ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایاجائیگاہے۔

میزان چوک پر ’’ تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی‘‘ نکالی جائے گی انہوں نے کہاکہ مسلمان امن پسند قوم ہے ، پیغمبروں میں کوئی تقسیم نہیں کرتے ، اہل مغرب اپنے ایجنڈے کے تحت ایسی ناپاک حرکت کرواتے ہیں۔اہل مغرب مسلمانوں کو جتنا اشتعال دلائیں گے مسلمان اتناہی زیادہ اپنے نبی ؐسے عقیدت و محبت کا اظہارکریں گے نام نہاد آزادی اظہار رائے کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں۔

حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے۔آج عالم اسلام کے حکمران سورہے ہیں سوائے ترکی اور کویت کے کسی نے جرات مندی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔مسلمان امن پسند قوم ہے اور اسلام امن و امان کا درس دیتا ہے۔ جماعت اسلامی قوم کو متحد یکجا اورمنظم کریگی حرمت رسولؐ پر توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔جماعت اسلامی نے کراچی مظاہرے میں فرانسیسی قونصل کو یہ پیغام دیا ہے کہ فرانسیسی صدر کے معافی مانگنے تک فرانسیسی قونصلیٹ میں ان کے کسی نمائندے کو رہنے نہیں دیا جائے گا۔شہر کی امن و امان کی ذمہ داری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے۔شہری انتظامیہ فرانسیسی قونصلیٹ کو تالا لگاکر پولیس کو رخصت کرے اور فرانسیسی قونصلرکو معافی مانگنے تک واپس بھیج دیں