معلم انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، عمران خان

خاتم النبیینﷺ کی بےمثل تعلیمات رہتی دُنیا تک انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، کوشش ہے کہ ریاستِ مدینہ کے تصور سے پوری رہنمائی حاصل کریں، دُعا کرتا ہوں یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت ثابت ہو۔وزیراعظم عمران خان کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:17

معلم انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے کہا ہے کہ معلم انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، خاتم النبیینﷺ کی بےمثل تعلیمات رہتی دُنیا تک انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے پوری رہنمائی حاصل کریں، دُعا کرتا ہوں یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعث رحمت ثابت ہو۔

انہوں نے 12ربیع الاول کے بابرکت اور باعثِ سعادت دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ معلم انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دُعا کرتا ہوں یہ ماہ مبارک ہم سب کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔ خاتم النبیینﷺ کی بےمثل تعلیمات رہتی دُنیا تک انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ حضرت محمدﷺ کی ساری زندگی جہد مسلسل، انسانیت کی رہنمائی سے عبارت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے مختصرعرصہ میں ایسی فلاحی ریاست قائم کی جس کی نظیر آج تک نہیں ملتی۔ جدید دورکے فلاح عامہ کی بنیاد پرتشکیل معاشرے ٹھیک انہیں اصولوں پرقائم ہیں۔ عدل وانصاف، معاشی ومعاشرتی مساوات کا عملی نمونہ ریاست مدینہ کے طور پرموجود تھا۔ مغربی ممالک نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا۔ افسوس کی بات ہے مسلم دُنیا اس سے رہنمائی لینے اور نظام کو اس کے تابع بنانے سے قاصر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے پوری طرح سے رہنمائی حاصل کریں۔ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے رہنمائی حاصل کرکے ملک کو اس سانچے میں ڈھالیں۔ یہ ایک مسلسل اورصبر طلب راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم اس سفر کا آغاز کردیا ہے۔ اب منزل زیادہ دور نہیں اور بہت جلد اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم نے کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہرسر اُٹھا رہی ہے۔ ہمیں چاہیے مسلسل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔

متعلقہ عنوان :