نصر اللہ رندھاوا دوسری مدت کے لئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد منتخب ہوگئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:30

اسلام آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا دوسری مدت کے لیے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو ئی۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے اپنے عہدہ کا حلف اُٹھا لیا ۔تقریب حلف برداری میں سینیٹر مشتاق احمد خان اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم بھی شر یک تھے