جوبائیڈن کی کامیابی کیلئے10لاکھ مسلم ووٹرز کے نام سے مہم شروع

امریکہ کی تمام ریاستوں میں پاکستانیوں کے جلسےجلوس اور ریلیاں بھی جاری ہیں، امر یکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کیلئے بھر پورمہم چلا رہے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی رانا زمان سعید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:56

جوبائیڈن کی کامیابی کیلئے10لاکھ مسلم ووٹرز کے نام سے مہم شروع
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی ایکسپرٹ رانا زمان سعید کی قیادت میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کیلئے'' 10لاکھ مسلم ووٹرز'' کے نام سے مہم شروع کر دی۔ امریکہ کی تمام ریاستوں میں پاکستانیوں کے جلسے جلوس اور ریلیاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی رانا زمان سعید آج کل امر یکہ کے صدارتی انتخابات میں پاکستانی کیمونٹی کے سید رضوان شاہ 'محمد رمضان 'جاوید لطیف سمیت دیگر کے ہمراہ امر یکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کیلئے بھر پورمہم چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین رانا زمان سعید نے کہا کہ امر یکی صدر ٹر مپ کی پالیساں صرف امر یکیوں کے لیے پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے یہاں آنیوالوں کیلئے بھی مسائل پیدا کر رہی ہیں جبکہ جو بائیڈ ن نے ہمارے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ دنیا کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے نہ صرف اپنا کردار ادا کر یں گے بلکہ یہاں آنیوالوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر یں گے ۔

(جاری ہے)

رانا زمان سعید نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی بھی شر مناک اور قابل مذمت اقدام ہے اور اس کے خلاف ہم پاکستانی امر یکہ میں فرانس کے سفارتخانے کے باہر احتجاج سمیت ہر احتجاجی آپشنز استعمال کر رہے ہیں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کر نے کو جرم قرار دیتے ہوئے اس کے باقاعدہ قانون سازی بھی کریں۔