او آئی سی کے اجلاس میں فرانس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی،مخدوم شاہ محمود قریشی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:20

او آئی سی کے اجلاس میں فرانس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں مشترکہ ..
اسلام آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :وزیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں فرانس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ملتان میں   جمعرات کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر مسلم دنیا کے رہنماؤں کو خطوط لکھے  اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی  کہ مسلمان اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے دلوں  کی گہرائیوں سے چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

قریشی نے بتایا کہ مسلمان فرانس سمیت پوری دنیا میں مقیم  ہیں  اور وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بہت زیادہ تشویش اور دل آزاری  کا شکار ہیں ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو آزادی اظہار کے نام پر ذمہ داری سے برتاؤ کرنا ہوگا۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں ،وزیر خارجہ  نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے متحد ہے۔ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور اجلاس منعقد ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب علاقائی مسئلہ نہیں تھا اور یہ عالمی مسئلہ بن چکا   اور پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

اس سے قبل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14 کے انصاری کنبہ کے زیراہتمام منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺکی زندگی اور کردار تمام مسلمانوں کے لئے ایک روشنی  اور ہدایت ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہمیشہ حضرت محمدﷺسے  محبت کا درس دیا    اور کوئی بھی مسلمان توہین رسالت بالکل برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا ، ہم اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہر معاشرتی برائی سے باز آ سکتے ہیں