؁ ایمل ولی خان اور سردار حسین بابک کا سپریم کورٹ بار انتخابات میں کامیابی پر سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کو مبارک باد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:25

Bپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے سپریم کورٹ بار انتخابات میں کامیابی پر سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف لالا کی جیت تمام جمہورپسند اور قانون دوست عوام کی جیت ہے، امید ہے لطیف لالا وکلا برادری کے حقوق اور عوام کو انصاف کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اے این پی قائدین نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے ، وکلا کا ملکی تاریخ میں جمہوریت کے حصول کے لئے جدوجہد میں ایک اہم کردار رہا ہے اور سپریم کورٹ بار انتخابات کے نتائج نے ثابت کیا کہ وکلا برادری آج بھی حق، سچ اور امن کے ساتھ کھڑی ہے۔