۱کوئٹہ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنمائوں کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00

} کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنمائوں نے فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اسلامی ممالک فی الفور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ،حرمت رسول ﷺ سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں،تحفظ ناموس رسالت دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ مشن ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد احمد خان ،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، جمعیت الحدیث کے مولانا ذکریا ذاکر ،جماعت اسلامی کے مولانا نور علی،جمعیت علما اسلام س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالحلیم،خطیب جامع مسجد طوبی مفتی عبد الرزاق،مولانا حماد اللہ سیاپاد،مفتی سیف الرحمن،قاری سردار،مفتی محمد موسی نوتیزئی،حاجی خلیل الرحمن،مولانا محمد اویس سمیت دیگر نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کیزیر اہتمام فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت عالم کفر مسلمانوںکے جذبات سے کھیل رہا ہے کیونکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہاہے مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن تاج دار ختم نبوت حضرت محمد ﷺ کی توہین کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے رہنمائوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر انتہائی شرمناک اقدام ہے اس عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور یہ ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں کفری قوتیں اسلامی عقائد اقدار اور مقدسات اور سب سے بڑھ کرجناب نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ کا مذاق اڑارہی ہیں ایسے میں ہر مومن مسلمان کی غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ وہ میدان عمل میں آجائیں اور ملت کفر پر واضح کریںکہ ان کی یہ اشتعال انگیزیاں ہر گز قبول نہیں کی جائیں گی مسلمان تن من دھن کی قربانی دے کر اس عظیم عقیدے کا دفاع کریں گے۔