ٴوزیراعلیٰ کی ہدایات پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں: محمودالرشید
د*سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جارہاہے ج*اپوزیشن پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہی ہے ،جو قابل مذمت رویہ ہے
جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ آٹے کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے عوام کو بہترین معیار کا آٹا فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پرائس میجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کو چیک کریں اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں کے وزٹ کریں اور پھل وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور چینی اور آٹاکی قیمتوں اور معیار پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مربوط مانیٹرنگ کا میکینزم وضع کیا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران اشیاء کے معیار‘ پرائس لسٹ اور اشیائے خورونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا اور انتطامیہ کو ہدایت کی کہ اشیا کی کوالٹی اور قیمتوں پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ دریں اثناء وزیر ہاؤسنگ نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور جیل کے ہسپتال‘ کچن‘ خواتین کی مختلف بیرکو ں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو سراہا۔ جیل کے دورہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن گندا کھیل کھیل رہی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہی ہے اورریاستی اداروں کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی جو قابل مذمت رویہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی بھی پی ٹی وی حملہ کیس میں ملوث نہیں رہے اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کی طرف سے کبھی بھی ان چیزوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ اپوزیشن کو عدالتی فیصلے ماننے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں کہ جنہیں سپریم کورٹ نے امین قرار دیاہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.