گستاخانہ خاکوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرہ

جمعہ اکتوبر 22:41

گستاخانہ خاکوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔اے پی پی ۔30اکتوبر ۔2020ء) گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ریڈ زون کے اندر مظاہرین آب پارہ چوک پر لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کے بعد فرانس کے سفارت خانہ کی جانب بڑھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر میں دفعہ 144 پہلے سے نافذ ہے۔