سرگودھا،12 ربیع الاول میلاد النبیؐ پورے روایتی عقیدت واحترام سے منایا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:15

سرگودھا،12 ربیع الاول میلاد النبیؐ پورے روایتی عقیدت واحترام سے منایا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) 12 ربیع الاول میلاد النبیؐ ملک بھر کی طرح سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں پورے روائتی عقیدت واحترام سے منایا گیا جس میں میلاد النبیؐ کے حوالہ سے سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں 252 جلوس اور 476 میلاء کی محافل کے علاؤہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی ریلیاں اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قرار دادیں منظور کی گئیں اس موقع کے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گے۔

زرائع کے مطابق عید میلاد النبی?کے حوالہ سے سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر کے جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی کیمرے اور مساجد پر نفری کو تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں 476 میلاد النبی? محافل منعقد ہوئیں جس میں ضلع سرگودھا میں محفل میلاد کی 105 محفل ضلع خوشاب 40 محفل ضلع میانوالی 11 محفل اورضلع بھکر میں 320 محفل میلاد انعقاد پزیر ہیں۔

جن کی سکیورٹی پر 2 ہزار 373 پولیس افسران ، ملازمین کے علاوہ قومی رضاکاروں نے ڈیوٹی کی۔ اسی طرح ریجن کے چاروں اضلاع میں 252 جلوس میلاد النبی برآمد ہوئے جن میں ضلع سرگودھا میں 84 جلوس ضلع خوشاب 46 جلوس ضلع میانوالی 67 جلوس اور ضلع بھکر میں 55 جلوس نکالے گئے ، جن کے لئے سکیورٹی انتظامات پر 3 ہزار 621 پولیس افسران ، ملازمین کے علاوہ قومی رضاکار وں نے ڈیوٹی دی جبکہ درجنوں مقامات پر جماعت اسلامی اور دیگر کی طرف سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی ریلیاں نکالیں گئیں اور مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سمیت سیرت النبی کانفرنسوں میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قرار دیں منظور کی گئیں جبکہ تمام جلوسوں اور اجتماعات کے اختیتام پر ملک و ملت کی بقاء سلامتی اور استحکام کی دعائیں کی گئیں۔