7500اور25ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہوگی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:20

7500اور25ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) 7500اور25ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں( پیر) کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

7500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں پچاس لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93ہزار روپے کے 1696انعامات جبکہ 25ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام پانچ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :