حبیب جالب کی صاحبزادی ’جالب چیئر انٹرنیشنل‘ کی سر پرست اعلیٰ مقرر

جالب چیئر انٹرنیشنل کیساتھ باہمی تعاون سے حبیب جالب کے ادبی ورثے کو نوجوانوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، طاہرہ جالب

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

حبیب جالب کی صاحبزادی ’جالب چیئر انٹرنیشنل‘ کی سر پرست اعلیٰ مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء)معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ کو ’جالب چیئر انٹرنیشنل‘ کا سر پرست اعلیٰ مقرر کر دیا کیا گیا ہے۔جالب چیئر انٹرنیشنل کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق یہ فیصلہ مشاورتی کمیٹی کی متفقہ رائے سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طاہرہ حبیب جالب نے جالب چیئر کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے والد حبیب جالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہوں، ہم جالب چیئر انٹرنیشنل کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے حبیب جالب کے ادبی ورثے کو نوجوانوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔دریں اثناء جالب چیئر کے تمام ممبران نے طاہرہ حبیب جالب کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔