ترک اداکار جلال کی ترک شہر ازمیر میں آنیوالے زلزلے پر اظہار افسوس

اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں، امدادی کارکنوں ،میڈیکل سٹاف کی مدد ،جاں بحق افراد کی مغفرت ،زخمیوں کو شفا عطا کرے، ترک اداکار

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

ترک اداکار جلال کی ترک شہر ازمیر میں آنیوالے زلزلے پر اظہار افسوس
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) دٴْنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھنے والی تٴْرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمن کا کردار نبھانیوالے تٴْرک اداکار جلال نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنیوالے زلزلے پر شدید دٴْکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر ترک اداکار جلال نے ازمیر زلزلے کی دل دہلانے والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ترک زبان میں لکھا کہ آج یوم یکجہتی ہے، آج ہم ازمیر اور اپنے اٴْن تمام بھائیوں کے ساتھ ہیں جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

‘ترک اداکار جلال نے ریسکیو اہلکاروں کیلئے دٴْعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں، امدادی کارکنوں اور میڈیکل اسٹاف کی مدد کرے جو اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جلال نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے، آمین۔‘

متعلقہ عنوان :