فاطمہ ثنا شیخ نے ذاتی زندگی ،بالی ووڈ میں ہونیوالی ناانصافیوں سے پردہ اٹھا دیا

کئی بار انڈسٹری میں کام کے حصول کیلئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ،کم عمری میں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی اداکارہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

فاطمہ ثنا شیخ نے ذاتی زندگی ،بالی ووڈ میں ہونیوالی ناانصافیوں سے پردہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ میں ہونے والی ناانصافیوں سے پردہ اٹھا دیا۔ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے آپ کو اس حوالے سے بات نہ کرنے کی نصیحت کی جاتی تھی لیکن آج اس حوالے سے دنیا بدل گئی ہے، لوگوں میں آگاہی اور شعور ہے۔

(جاری ہے)

28 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی اور کم عمری میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ میں کی جانیوالی ناانصافیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان سے متعدد بار کام واپس لے لیا گیا۔ ایسا کئی دفعہ بہتر تعلقات اور بڑی سفارش پر کیا گیا۔فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ کے سپرسٹار عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :